Monday, 16 March 2020

کرونا وائرس: فرانس کو لاک ڈاؤن کردیا گی

اے ایف پیفرانسيسی صدر ایمانوئل میخوں نے 16 مارچ سے ملک ميں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرديا۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے ليے امريکا ميں بھی جزوی لاک ڈاؤن کرديا گيا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس ميں آج سے شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔
صدر ميخوں نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ مشاورت سے ملکی سرحدیں بند کر دی جائیں گی۔ ادھر امريکا ميں ریاست سین فرانسسکو میں کئی مقامات پر لاک ڈاؤن ہے۔ تمام شہری کم از کم 15دن کیلئے اپنی نقل وحرکت سختی سے محدود کریں اورجتنا ممکن ہوسکے سماجی رابطوں میں کمی لائیں۔)
فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مالی پریشانی کے شکار شہریوں کو ٹیکسز کی ادائیگی میں چھوٹ دی جائیگی، جب کہ مشکلات کا شکار درمیانے درجے اور چھوٹی کمپنیوں کے یوٹیلیٹی بلز اور کرایوں کو بھی معطل کیا جاسکتا.
نيويارک انتظاميہ نے لاک ڈاؤن کی تياری کر رکھی ہے مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امريکا ميں اٹلی اور اسپين جيسے لاک ڈاؤن کے امکانات کو مسترد کرديا۔ کہتے ہيں وائرس کی وبا امریکا میں اگست تک جاری رہ سکتی ہے۔ ملک میں ایک مالیاتی بحران بھی آسکتا ہے.)

No comments:

Post a Comment